اکتوبر 28, 2026

ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کی زیر صدارت لیبر ویلفیئر اجلاس، مزدوروں کی فلاح کے اقدامات کا جائزہ

منڈی بہاء الدین ( ڈاکٹر شاہد راٹھور) ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کی زیر صدارت لیبر ویلفیئر کی کارکردگی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں لیبر ویلفیئر کے جاری پروگرامز، محکمے کی مجموعی کارکردگی اور مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے کیے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر نے اپنے محکمے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ لیبر ویلفیئر کے تمام منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے اور مزدور طبقے کو حکومتی سہولیات کی بروقت فراہمی ہر صورت ممکن بنائی جائے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو فیلڈ میں موثر مانیٹرنگ اور کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی۔