جون 21, 2026

توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 17، 17 سال قید اور جرمانے کی سزا

توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی، جہاں اسپیشل جج سینٹرل ارجمند شاہ نے اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے دونوں کو 17، 17 سال قید کی سزا سنا دی۔

عدالت نے فیصلہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی موجودگی میں سنایا، تاہم سماعت کے موقع پر دونوں کے وکلا عدالت میں پیش نہ ہو سکے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کو پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 409 کے تحت 7، 7 سال قید کی سزا بھی سنائی گئی، جبکہ مختلف دفعات کے تحت دی گئی سزاؤں کو یکجا کرتے ہوئے مجموعی طور پر 17 سال قید کا حکم دیا گیا۔

اس کے علاوہ عدالت نے دونوں ملزمان پر ایک کروڑ 64 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

مزید قانونی کارروائی اور اپیل کے حوالے سے آئندہ دنوں میں صورتحال واضح ہونے کا امکان ہے۔