جون 16, 2026

منڈی بہاءالدین: زمین فراڈ کے مقدمہ میں لاہور ہائیکورٹ سے دھوکہ دہی ثابت ہونے پر ملزمان کی ضمانت کینسل ، ملزم محمد علی حسن پٹواری گرفتار

منڈی بہاء الدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور) منڈی بہاءالدین سرکل آفیسر اینٹی کرپشن کی کرپشن کے خلاف بھرپور کاروائی، عدالتی احکامات پر زمین فراڈ پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق محمد علی پٹواری اور دیگر ملزمان ارشد سلیم راں نے مل کر زمین انتقال کا جعلی فرد بنا کر رجسٹری کروا دی تھی، جس پر محکمہ اینٹی کرپشن نے فراڈ کا مقدمہ درج کر لیا، ملزمان نے اینٹی کرپشن کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کر دی۔ جس پر اینٹی کرپشن نے کیس کی بھرپور پیروی کی اور بہترین پیروی کے نتیجے میں لاہور ہائیکورٹ نے دھوکہ دہی ثابت ہونے پر ملزمان کی ضمانت کینسل کر دی اور ضمانت کینسل ہونے پر ملزم محمد علی حسن پٹواری کو گرفتار کر لیا گیا۔ سرکل آفیسر اینٹی کرپشن مرزا عمران الحق کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی سربراہی میں اینٹی کرپشن منڈی بہاءالدین بھرپور کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف زیر ٹالرنس ہے اور کرپشن پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے گا۔ سرکل آفیسر اینٹی کرپشن نے پختہ عزم کا اظہار کیا کہ سرکاری اداروں میں رشوت کے ناسور کا خاتمہ کرنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ شہریوں کی کثیر تعداد نے کرپٹ عناصر کے خلاف ہے در پے کاروائیوں پر اینٹی کرپشن افسران کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔