کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) سی بی اے ماڈل کالج جنڈالہ میں سالانہ اسپورٹس گالا کا شاندار اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی کھاریاں سرکل چوہدری شاہد محمود بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے، جبکہ ایونٹ کے مہمان اعزاز معروف ہارٹ سرجن ڈاکٹر پرویز اختر چوہدری تھے۔
ڈائریکٹر سی بی اے ماڈل کالج جنڈالہ چوہدری ندیم اختر ایڈووکیٹ نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور اس اسپورٹس گالا میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی ونر اور رنر اپ ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر کہا گیا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیاں بھی بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشوونما کے لیے انتہائی ضروری ہیں، اور ایسے مواقع بچوں کی صلاحیتوں کو سراہنے اور نکھارنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔





