آسٹریا کی پارلیمنٹ نے ایک نیا قانون منظور کیا ہے جس کے تحت اسکولوں میں 14 سال سے کم عمر لڑکیوں کے حجاب پہننے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ اس فیصلے پر ایوان میں اختلاف بھی سامنے آیا، جہاں گرین پارٹی نے اس قانون کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف ووٹ دیا۔
یہ پابندی پہلی بار اسی سال حکومتی سطح پر تجویز کی گئی تھی، اور حکومت کا مؤقف ہے کہ اس اقدام کا مقصد کم عمر لڑکیوں کو کسی بھی قسم کے دباؤ یا جبر سے محفوظ رکھنا ہے۔
تاہم انسانی حقوق کی تنظیمیں اور سماجی ماہرین اس قانون کو امتیازی قرار دیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ قدم نہ صرف مذہبی آزادی پر اثر انداز ہوتا ہے بلکہ معاشرے میں موجود تقسیم کو مزید گہرا کرنے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔





