سی ای او گجرات ڈاکٹر یاسین کا گورنمنٹ ہائی اسکول کھاریاں کا دورہ ، تعمیراتی کام تیز کرنے کی ہدایت

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) سی ای او گجرات ڈاکٹر محمد یاسین نے گورنمنٹ ہائی اسکول کھاریاں کا خصوصی وزٹ کیا، جہاں انہوں نے اسکول میں جاری تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر جاری تدریسی سرگرمیوں کے بارے میں پرنسپل سید محسن نصیر شاہ سے تبادلۂ خیال بھی ہوا۔ ڈاکٹر یاسین نے اسکول کے تعمیراتی کاموں میں مزید تیزی لانے اور ادارے کو مزید خوبصورت بنانے کے احکامات جاری کیے۔

دورے کے دوران پرنسپل کے ہمراہ تمام سٹاف ممبران بھی موجود تھے۔

Exit mobile version