کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) ڈِپٹی کمِشنر و ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی گجرات نُورالعین اور سٹیزن ویلفیئر سوسائٹی کھاریاں کی سینیئر مینجر میڈم عروسہ زمان کے درمیان ٹی ایچ کیو اسپتال کھاریاں میں مفت ڈائیلاسز سنٹر کے قیام کے لیے مفاہمتی یادداشت (MOU) پر دستخط کیے گئے۔اس معاہدے کے تحت ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی گجرات اسپتال کے لیے بنیادی ڈھانچہ، ہیومن ریسورس اور یوٹیلیٹیز کے اخراجات برداشت کرے گی جبکہ سٹیزن ویلفیئر سوسائٹی کھاریاں کی جانب سے 5 ڈائیلاسز مشینیں فراہم کی جائیں گی اور ان کے آپریشنل اخراجات بھی سوسائٹی برداشت کرے گی۔تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ذوالفقار احمد، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عطاء المنعم سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔





