جون 26, 2026

برانچ مینجر بینک آف پنجابUOG حسن خالد کی کوششوں سے یونیورسٹی آف گجرات کے20ہزار طلبہ کی فیسوں کو آن لائن کردیا گیا

گجرات (پ۔ر)بینک آف پنجاب یونیورسٹی آف گجرات کے برانچ مینجر حسن خالد نے انتھک کوششوں کے بعد یونیورسٹی آف گجرات کے20ہزار طلبہ کی فیسوں کو آن لائن کروا دیا۔اب طلبہ موبائل ایپ کے ذریعے اپنی فیسیں جمع کروا سکیں گے۔فیسیں جمع کروانے کا سسٹم آن لائن ہونے کی وجہ سے طلبہ اب گھر بیٹھے ہی اپنی یونیورسٹی کی فیس جمع کروا نے کے قابل ہونگے۔ مینجر حسن خالد کے مطابق اس سارے پراسس میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف گجرات پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق تمغہ امتیازنے اہم کردار ادا کیا ہے۔ڈاکٹر ظہور الحق نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے طلبہ کو فیس جمع کروانے کے سلسلہ میں ایک آسانی مہیا کی ہے۔BOP کے کنٹری ہیڈنذیر عارف بٹ،محتشم عباس اوریونیورسٹی اور بینک کے سٹاف کی سپورٹ کے بغیر ممکن نہ تھا۔ برانچ مینجرحسن خالد نے مزید کہا کہ دی بینک آف پنجاب یونیورسٹی آف گجرات حافظ حیات کیمپس اوّلین برانچ ہے اوراپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے کسٹمرز کو ہمیشہ معیاری اور تیز ترین سہولیات مہیا کرتی ہے۔