جون 26, 2026

ڈنگہ پولیس اپنے علاقہ میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی تلاش میں متحرک ہے: ایس ایچ او انسپکٹر مجاہد عباس دھاڑیوال

ڈنگہ (پ۔ ر) ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ انسپکٹر مجاہد عباس دھاڑیوال نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان‘ وزارت داخلہ‘ وزیر اعلیٰ پنجاب‘ آئی جی پنجاب پولیس اور ڈی پی او گجرات کی ہدایات پر ڈنگہ پولیس اپنے علاقہ میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی تلاش میں متحرک ہے۔ تا ہم پولیس تو اپنی کوشش کر رہی ہے ملک کی داخلی سکیورٹی کے پیش نظر یہ ہر شہری کی بھی ذمہ داری ہے کہ اگر اس کو معلوم ہو کہ ان کے محلے یا ارد گرد میں کوئی ایسا افغانی شہری رہ رہا ہے یا پناہ گزین ہے جس کے غیر قانونی ہونے کا شبہ ہے تو بذریعہ فون یا خود آ کر اطلاع دے اس کا نام مکمل صیغہ راز میں رکھا جائے۔ SHO ڈنگہ نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو دو محاذوں پر دشمن کا مقابلہ کرنا پڑ رہا ہے اس لئے ملک کی سلامتی کے لئے ملک کے ہرشہری کو اپنا اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہو گا تا کہ اللہ کریم وطن عزیز کو سلامت رکھے اور دشمن کے تمام ناپاک اقدامات کے خلاف پوری قوم اپنی پاک فوج اور تمام داخلی سکیورٹی اداروں کے ساتھ میدان عمل میں اترے۔