جہلم پولیس نے پکار 15 پر جھوٹی اطلاع دینے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ دینہ کے علاقے میں کالر نے پکار 15 پر ڈکیتی کی اطلاع دی، جس پر مقامی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی، تاہم تحقیقات میں ایسا کوئی واقعہ پیش نہ آیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی نمبرز پر جھوٹی یا بوگس کال نہ صرف وقت اور وسائل کا ضیاع ہے بلکہ کسی حقیقی متاثرہ شخص کو بروقت مدد سے بھی محروم کر سکتی ہے۔جہلم پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پکار 15 کا درست اور ضرورت کے وقت ہی استعمال کریں
متعلقہ خبریں





