جون 3, 2026

6 اور 10 مئی کے بعد ایک نیا پاکستان ابھر چکا ہے، دشمن پانی کی بوند بھی نہیں چھین سکتا: وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 6 اور 10 مئی کے بعد پاکستان ایک نئے دور میں داخل ہو چکا ہے، اور اب دشمن پاکستان سے پانی کی ایک بوند بھی نہیں چھین سکتا۔یہ بات انہوں نے نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بہت کم شخصیات ہوتی ہیں جو تاریخ کا رخ موڑتی ہیں، اور قائداعظم محمد علی جناح ان عظیم شخصیات میں شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک پاکستان میں صرف مسلمانوں نے ہی نہیں بلکہ زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد اور اقلیتی برادری نے بھی بھرپور شرکت کی۔

🔹 بھارتی طیاروں کی تباہی کا دعویٰ

اپنے خطاب میں وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ:

"پاکستان نے 6 بھارتی جنگی طیارے مار گرائے، جن میں 4 رافیل طیارے شامل تھے۔ یہ صرف ایک عسکری کامیابی نہیں بلکہ ایک واضح پیغام ہے کہ پاکستان اب بدل چکا ہے۔”

🔸 پاک فوج کو خراجِ تحسین

وزیراعظم نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ:

"پاک فوج نے بھارت کو عبرتناک سبق سکھایا، اور 10 مئی کو بھارت کا عسکری غرور خاک میں ملا دیا گیا۔”

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اب اپنی خودمختاری، سلامتی اور پانی جیسے وسائل کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر تیار ہے، اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔