اسلام آباد: پاکستان اور انڈونیشیا نے دفاعی تعاون معاہدےکا نفاذ تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف سے انڈونیشیا کے وزیردفاع نے ملاقات کی۔ ملاقات میں اقتصادی تعلقات، دفاع اور دفاعی پیداوار کے شعبوں سمیت تمام شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینےکے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ملاقات میں باہمی فائدے مند منصوبوں میں سرمایہ کاری کے لیے تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک بین الاقوامی فورمز پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں ، پاکستان اور انڈونیشیا کے مشترکہ ثقافت،مذہب اور تاریخی رشتوں پر مبنی دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں۔وزیر اعظم نے پاکستان انڈونیشیا کےمابین دفاعی تعاون کے معاہدے کے تحت جاری اقدامات کا بھی جائزہ لیا
متعلقہ خبریں





