جون 3, 2026

اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں کی انسداد تجاوزات مہم ، سی او ایم سی لالہ موسیٰ کے ہمراہ کارروائی

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار سے)اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں کی انسداد تجاوزات مہم – سی او ایم سی لالہ موسیٰ کے ہمراہ کارروائی , اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر کی زیر نگرانی انسداد تجاوزات مہم کے تحت لالہ موسیٰ میں کارروائی کی گئی، جس میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی لالہ موسیٰ بھی ان کے ہمراہ تھے۔کارروائی کے دوران فٹ پاتھوں، سڑک کناروں اور عوامی راستوں پر قائم عارضی اور مستقل تجاوزات کو ہٹا دیا گیا۔ عوامی سہولت، ٹریفک کی روانی اور شہر کی خوبصورتی کے پیش نظر یہ اقدام کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر احمد شیر نے واضح کیا کہ انسداد تجاوزات مہم بلا تفریق جاری رہے گی اور کسی کو بھی شہریوں کی راہ میں رکاوٹ بننے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔