جون 3, 2026

غزہ میں مزاحمت کاروں کے حملے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی

غزہ: شمالی غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق مزاحمت کاروں کے حملے میں اسرائیلی فوج کی ایک آرمرڈ بریگیڈ کا 19 سالہ سارجنٹ ہلاک ہوگیا جبکہ اس حملے میں ٹینک کمانڈر سمیت 2  فوجی شدید زخمی ہوئے۔اسرائیلی میڈیا کا بتانا ہے کہ شمالی غزہ میں ہی ایک دوسرے حملے میں کمانڈو  بریگیڈ کے ایگوز یونٹ کا ایک فوجی شدید زخمی ہوا۔دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم کی جانب سے کہا گیا کہ  وہ غزہ کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کردہ جنگ بندی تجاویز کا جائزہ لے رہی ہے، تاہم حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کو اس معاہدے کے تحت غزہ سے انخلا کرنا ہوگا