ڈنگہ( سٹی 53 نیوز) کیمپنگ گراؤنڈ ڈنگہ سے متعلق لاہور ہائی کورٹ نے ایک بار پھر قابضین کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔ اس سے پہلے بھی عدالت عالیہ نے انہی کے حق میں فیصلہ سنایا تھا، جس پر میونسپل کمیٹی ڈنگہ نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ سپریم کورٹ میں اس کیس کی سماعت 16 جولائی کو مقرر ہے۔تاہم، اس سے پہلے قابضین نے لاہور ہائی کورٹ میں دوبارہ اپیل دائر کی، جس پر عدالت نے سیکرٹری بلدیات کو طلب کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ قابضین کو لاہور ہائی کورٹ کے مقرر کردہ ریٹس پر مالکانہ حقوق دیے جائیں۔





