جون 2, 2026

حکومت کا بجلی بلوں سے ٹی وی فیس ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بجلی بلوں میں 35 روپے ٹی وی فیس ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  ذرائع کے مطابق بجلی بلوں میں ٹی وی فیس کو ختم کرنے کا حتمی اعلان وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ صارفین سے ٹی وی فیس کی مد میں ماہانہ ڈیڑھ ارب روپے وصول ہوتے ہیں جبکہ سالانہ تقریبا 16 ارب روپے وصول کیے جاتے ہیں