ڈنگہ (احتشام اللہ اسلم ) معروف سماجی رہنما ، ن لیگی جوانسال راہنما مرزا تیمور نے کہا ہے کہ رکن قومی اسمبلی نصیر عباس سدھو نے اپنے حلقے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا کر عوام کے دل جیت لیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نصیر عباس کی قیادت میں علاقے میں بجلی کے لاتعداد منصوبے ، سڑکوں کی تعمیر، سیوریج سسٹم کی بہتری اور تعلیمی اداروں کی بحالی جیسے منصوبے نمایاں طور پر مکمل ہوئے ہیں۔مرزا تیمور کا کہنا تھا کہ "ایم این اے نصیر عباس نے اپنے وعدوں کو عملی شکل دے کر ثابت کیا ہے کہ وہ عوامی نمائندہ نہیں، عوام کے حقیقی خادم ہیں۔ ان کے ترقیاتی ویژن کی بدولت حلقہ ایک ماڈل بننے کی طرف جارہا ہے۔” انہوں نے کہا کہ حلقے میں پہلے جو بنیادی سہولیات کا فقدان تھا، اب وہاں جدید طرز کے ترقیاتی منصوبے مکمل ہو چکے ہیں یا تیزی سے جاری ہیں۔ عوامی سطح پر ان منصوبوں کی پذیرائی ہو رہی ہے اور عوام خود کہہ رہے ہیں کہ تبدیلی نظر آ رہی ہے، صرف وعدوں تک محدود نہیں رہی۔مرزا تیمور نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ بھی حلقے کی ترقی میں ایم این اے کے شانہ بشانہ کام کرتے رہیں گے اور ہر سطح پر عوام کے مسائل اجاگر کریں گے۔





