جون 3, 2026

حوثیوں نے امریکا کے ایران پر حملے کی صورت میں امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دیدی

صنعا: یمنی حوثیوں نے امریکا کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران پر حملے کی صورت میں امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔  یمن کی حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللہ نے دھمکی دی ہے کہ اگر امریکا ایران پر اسرائیلی حملوں میں شامل ہوا تو بحیرہ احمر میں امریکی جہازوں کو نشانہ بنائیں گے۔ترجمان حوثی گروپ کا کہنا تھا کہ کسی بھی اسلامی یا عرب ملک کے خلاف صیہونی جارحیت کے سخت مخالف ہیں۔واضح رہے اسرائیل ایران جنگ گزشتہ ایک ہفتے سے جاری ہے اور ایسے میں ترجمان  وائٹ ہاؤس نے گزشتہ دنوں جاری اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ صدر ٹرمپ اگلے 2 ہفتوں میں یہ فیصلہ کرینگے کے امریکا نے ایران پر ہونے والے حملوں میں اسرائیل کے ساتھ شامل ہونا ہے یا نہیں۔