جون 3, 2026

48 گھنٹوں میں غزہ میں اسرائیلی فوج نے 200 سے زائد افراد کو شہید کردیا

غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری ہیں، گزشتہ 48 گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری سے مزید 200 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔20 ماہ سے زائد عرصے سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہداء کی تعداد 56 ہزار تک پہنچ گئی۔غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں 202 لاشیں غزہ کے اسپتالوں میں پہنچائی گئی ہیں، اسی دوران اسرائیلی حملوں میں 1 ہزار 37 افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 55 ہزار 908 افراد شہید اور 1 لاکھ 31 ہزار 138 زخمی ہوچکے ہیں۔خیال رہے کہ  قطر، مصر اور امریکا کی ثالثی میں 19 جنوری 2025 کو غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی نافذ کی گئی تھی، جس کی بدولت غزہ میں 15 ماہ سے جاری لڑائی میں وقفہ آیا تھا