منڈی بہاءالدین( ڈاکٹر شاہد راٹھور) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل وقار اکبر چیمہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد عابد یوسف، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر افتخار، سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خالق داد نسوانہ سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔اجلاس میں متعدد اقدامات، تجاویز اور مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔شرکائے اجلاس کی متفقہ رائے کے بعد سٹاف ملازمین اور ڈیٹا اینٹری آپریٹرز کی فروری اور مارچ کی تنخواہوں کی ادائیگی، ماہ جنوری کے انٹرنیٹ بل کی ادائیگی، بائیو میٹرک مشینوں کے بل کی ادائیگی، نئے موٹر بور کے بل کی ادائیگی، نوزائیدہ بچوں کی نرسری کیلئے پاور بورڈ اور انکوبیٹر فین کے بل کی ادائیگی، یو ایچ آئی پروگرام کے تحت فراہم کی جانے والی ادویات اور سہولیات کے بلز کی ادائیگی سمیت دیگر طبی سہولتوں کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل وقار اکبر چیمہ کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال کو ضلع کے باقی سرکاری ہسپتالوں کےلئے رول ماڈل ہونا چاہیئے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کے اجلاس کا بنیادی مقصد ڈی ایچ کیو ہسپتال کی بہتری اور ہسپتال میں عوام الناس کو بہترین اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اور دیگر مسائل کو حل کرنا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کے بجٹ کو پوری ایمانداری اور شفافیت سے خرچ کیا جائے




