نومبر 25, 2025

ایم ڈی پنجاب میڈیکل سٹور ڈاکٹر محمد الیاس کا انجمن بہبودی مریضاں ڈنگہ کیلئے 60 ہزار روپے کا عطیہ

ڈنگہ (احتشام اللہ اسلم) ایم ڈی پنجاب میڈیکل سٹور ڈنگہ ڈاکٹر محمد الیاس کا انجمن بہبودی مریضاں ڈنگہ کے لئے 60 ہزار روپے کا عطیہ۔ انہوں نے یہ رقم فنانس سیکرٹری کے پاس جمع کروا دی۔ ڈاکٹر محمد الیاس نے صاحب استطاعت لوگوں سے اپیل کی کہ وہ غریب اور مستحق لوگوں کے علاج کے لئے انجمن بہبودی مریضاں ڈنگہ کا ساتھ دیں۔