جون 3, 2026

آذربائیجان ایئر لائنز نے طیارہ حادثہ میں 38 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی

آذربائیجان ایئر لائنز نے  قازقستان میں کریش ہونے والے طیارے میں 38 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ہے ۔آذربائیجان ایئر لائنز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ طیارہ حادثہ میں 31 افراد معجزانہ طور پر زندہ بچ گئے ، طیارے میں 62 مسافر اور عملے کے 5 ارکان سوارتھے ، طیارہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے چیچنیا جارہا تھا ۔مقامی میڈیا کا کہناہے کہ  طیارے قازقستان ایئر پورٹ پر چکر کاٹنے کے بعد کھل میدان میں گر کر تبا ہ ہوا۔