جہلم (سید ناصر شاہ)شہر کی معروف سماجی شخصیت سید خلیل حسین کاظمی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اولڈ جی ٹی روڈ جو کہ آئے روز حادثات کی وجہ سے خونی روڈ بن چکا ہے چھوٹی گاڑیوں چنگ چی رکشوں کی تیز رفتاری اور کم عمر ڈرائیورز کی وجہ سے کئی افراد متعدد زخمی ہو کر بیچارگی کی زندگیاں گزارنے پر مجبور ہیں انتظامیہ نے جگہ جگہ غیر قانونی یو ٹرن قائم کرواکے ڈرائیورز کو انسانوں کو کچلنے کا لائسنس جاری کررکھا ہے۔ اجنالہ روڈ سرگودھا سے ملحقہ دیہی علاقہ جات اور سرگودھا کی جانب جانے والے موٹر سائیکل سوار کئی جوان اپنی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ اجنالہ روڈ سرگودھا پر ٹریفک پولیس اور پٹرولنگ پولیس سپیڈ چیک کرنے کے نظام کو فوری طور عمل میں لائے۔





