گجرات(پ ر) گجرات پریس کلب کے انتخابات2025ء کے سلسلہ میں چیئرمین الیکشن کمیشن بشارت لودھی،ممبران الیکشن فیاض بٹ، وحید اختر ثنائی نے ووٹر لسٹ گزشتہ روزگجرات پریس کلب کے نوٹس بورڈ پرا ٓویزاں کر دی ہے چیئرمین الیکشن کمیشن بشارت لودھی نے کہاکہ گجرات پریس کلب کے ممبران آج 22دسمبر کو اپنی سالانہ فیس کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائیں پولنگ کے دن ووٹ ڈالنے کا حق اسی ممبر کو ہو گا جس کے تمام بقایا جات کلیئر ہوں گے





