پنڈ دادن خان (گوہر وقاص پراچہ)دریائے جہلم چک نظام پل پر موت کا کھیل جاری صوبائی وزیر مواصلات صہیب بھرتھ کے احکامات صرف زبانی جمع خرچ چار ماہ بعد بھی دریائے جہلم چک نظام کے مقام پر کشتیوں کے پل کا کام شروع نہ ہو سکا عوامی و سماجی صوبائی حلقوں نے وزیر مواصلات سے پر زور اپیل کی ہے کہ دریائے جہلم چک نظام کے مقام پر کشتیوں کے پل کا کام فل فور شروع کیا جائے تاکہ عوام کی قیمتی زندگیوں کو محفوظ بنایا جا سکے تفصیلات کے مطابق چار پانچ ماہ قبل دریائے جہلم سگھر پور پتن پر قیمتی جانوں کے ضیاع کے بعد صوبائی وزیر مواصلات صہیب بھرتھ نے احکامات جاری کیے تھے کہ دریائے جہلم چک نظام کے مقام پر کشتیوں کا پل بنایا جائے گا تاکہ قیمتی جانوں کا ضیا ع روکا جا سکے چار پانچ ماہ گزرنے کے باوجود بھی دریائے جہلم چک نظام مقام پر کشتیو ں کا پل نہ بنایا جا سکا اور عوام بیھڑے پر سفر کرنے پر مجبور ہیں بیھڑے والوں نے بھی ڈی سی کے احکامات ہوا میں اڑا دیے اور بغیر حفاظتی اقدامات کے عوام کو سفر کرایا جا رہا ہے جو کسی وقت بھی انسانی جانوں کے ضیاع کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے عوامی سماجی حلقو ں نے صوبائی وزیر مواصلات صہیب بھرتھ سے پرزور اپیل کی ہیکہ کشتیوں کا پل فی الفور بنایا جائے تاکہ عوام کی قیمتی جانوں کے ضیا ع کو روکا جا سکے
َََََََ





