سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) برٹش کونسل کے گولڈ پارٹنر آئلز انسٹیٹیوٹ ایس ایل ایس میں تقریب تقسیم اسناد و ٹریفک آگاہی سیمینار تقریب کے مہمان خصوصی، ٹریفک پولیس کے سب انسپیکٹر ہارون رشید نے ٹریفک آگاہی پروگرام میں سٹوڈنٹس کو ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی تلقین کی اور ٹریفک قوانین پر لیکچر دیا۔ انہوں نے موٹر سائیکل سواروں کو لازمی ہیلمنٹ کا استعمال کرنے کی تلقین کی۔ جبکہ اس موقع پر منیجنگ ڈٖائریکٹر ایس ایل ایس کالج سرفراز ملک نے ڈی ایس پی ٹریفک پولیس طارق شفیق کا ٹریفک آگاہی پروگرام کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ سول کمیونٹی اور خاص طور پر تعلیمی اداروں میں ایسے پروگرامز کے انعقاد سے بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات میں کمی لائی جا سکتی ہے، انہوں نے آئی جی پنجاب کی طرف سے موٹر سائیکل سواروں کیلئے بغیر ٹیسٹ کے ڈرائیونگ لائسینس دینے کی مہم کو سراہا اور کہا کہ اس موقع سے نوجوان بھرپور فائدہ اٹھایئں۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت سے کیا گیا قومی ترانہ کے ایم ڈی SLS کے خطاب کے بعد ٹریفک آگاہی پر خصوصی لیکچر ہوا، آخر میں ایس ایل کالج کے کامیاب ہونے والے آئلز، کمپپیوٹر، سپوکن، گرافک ڈائزئینگ کے سٹوڈنٹس میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کیئے گئے اور ایم ڈی ایس ایل ایس نے مہمان خصوصی سب انسپیکٹر ہارون رشید یادگاری شیلڈ جبکہ شاہنواز احمد اور حبیب الرحمن کو تحائف پیش کئے ۔





