ستمبر 13, 2026

سالٹ رینج میڈیا کلب رجسٹرڈ پنڈ دادنخان کا 24واں اور رواں سال کے آخری ماہانہ اجلاس کا انعقاد

پنڈدادنخان(گوہر وقاص پراچہ)تفصیلات کے مطابق سالٹ رینج میڈیا کلب رجسٹرڈ پنڈ دادنخان کا 24واں اور رواں سال کا آخری ماہانہ اجلاس زیر صدارت چوہدری محمد سلیم باگڑی خورشید ریسٹورنٹ میں منعقد ہوا ایجنڈا،،نئے ممبران کی شمولیت:: دو سال مکمل ہونے پر کلب کے صدر کا رضا کارانہ استعفیٰ:: ممبران کے لیے لاہور اسلام آباد میں تربیتی ورکشاپس میں شمولیت:: جنرل سیکرٹری کے فرائض کی منتقلی::گزشتہ دو سالوں کی کارکردگی کا جائزہ ایجنڈے کا حصہ تھا،تفصیلات کیمطابق سالٹ رینج میڈیا کلب رجسٹرڈ پنڈ دادنخان کا 24 واں ماہانہ اجلاس زیر صدارت چوہدری محمد سلیم باگڑی نجی ریسٹورنٹ کھیوڑہ روڈ پنڈدادنخان میں منعقد ہوا، جس میں سالٹ رینج میڈیا کلب کے تمام اراکین نے بھرپور شرکت کی، اجلاس کی کاروائی کا آغاز ڈاکٹر سرفراز عباس نے تلاوت کلام پاک سے کیا، تلاوت کلام پاک کے بعد پرنسپل برین سیڈ سکول سید مسرت حسین کاظمی نے گفتگو کا اغاز کیا،سی ای او کلب عبدالوحید نے صدر کی جانب سے دو سال مکمل ہونے پر رضاکارانہ استعفے پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ٹرم تین سال کا ہے اور ہم اس میں مزید دو سال کا متفقہ طور پر اضافہ کرتے ہیں، موجودہ سیٹ اپ آئندہ تین سال کے لیے برقرار رہے گا، ہم صدر چوہدری محمد سلیم باگڑی کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کے ساتھ ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ ان کی سربراہی میں سالٹ رینج میڈیا کلب اور پوری ٹیم تندہی کے ساتھ احسن طریقے سے اپنے فرائض ادا کرتے ہوئے بغیر کسی نمود و نمائش کے اپنا ایک نام پیدا کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں اور ہم آئندہ بھی امید رکھتے ہیں کہ سالٹ رینج میڈیا کلب کی ٹیم مثبت تعمیری تنقید، عوامی مسائل اور علاقائی زبوں حالی کو اُجاگر کرنے کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی، صدر سالٹ رینج میڈیا کلب چوہدری محمد سلیم باگڑی نے خواجہ سہیل عباس اور ڈاکٹر سرفراز عباس کی درخواست پر ڈاکٹر نصیر احمد کھنڈوعہ اور ریحان بلوچ کو کلب کی ممبر شپ کے لیے اپلائی کرنے پر ممبران کی رائے کے بعد منظوری دے دی۔ کلب ممبران کے علم میں اضافے اور صحافت کے اسرار و رموز سے بدلتے وقت کے ساتھ ساتھ آگاہ رہنے کے لیے تجویز پیش کی گئی کہ ہر دو ماہ کے بعد کلب ممبران کو مختلف ٹی وی اسٹیشنوں اور اخبارات کے دفاتر کے دوروں پر لے جایا جائے، اس دوران لاہور اسلام آباد سمیت مختلف جگہوں پر تربیتی ورکشاپس میں بھی شرکت یقینی بنائی جائے گی، تربیتی دوروں اور ورکشاپس میں شمولیت کے لیے رابطوں اور انتظامات کی ذمہ داری راشد خان کھیوڑہ اور ملک محبوب جیلانی کھیوڑہ کو تقو یض کی گئی کلب کی سرگرمیوں کو مثبت طور پر اُجاگر کرنے کے لیے ملک طیب عُرف عام آدمی کو ذمہ داری سونپی گئی، سالٹ رینج میڈیا کلب کے جنرل سیکرٹری خواجہ سہیل عباس کے بیرون ملک روانگی کے باعث راشد خان کو جنرل سیکرٹری کی اضافی ذمہ داری ادا کرنے کے لیے کاروائی رجسٹر حوالے کیا گیا، بعد ازیں دعائے خیر کے بعد اجلاس کی کاروائی آئندہ اجلاس تک ختم کر دی گئی۔