جون 3, 2026

آزاد کشمیر حکومت کا متنازع صدارتی آرڈیننس معطل

آزاد کشمیر کی سپریم کورٹ نے حکومت کا متنازع صدارتی آرڈیننس معطل کر دیا۔سپریم کورٹ آزاد کشمیر میں چیف جسٹس راجہ سعید اکرم کی سربراہی میں فل کورٹ نے درخواست پر سماعت کی۔فل کورٹ نے ابتدائی سماعت کے بعد صدارتی آرڈیننس کی معطلی کا حکم جاری کیا، عدالت نے بار کونسل اور سول سوسائٹی کی اپیل پر حکومت کو آرڈیننس پر عملدرآمد سے روک دیا۔خیال رہے کہ صدارتی آرڈیننس کے تحت کسی بھی احتجاج اور جلسے جلوس سے قبل ڈی سی سے ایک ہفتہ قبل اجازت لینا ضروری تھا، آرڈیننس کے تحت کسی غیر رجسٹرڈ جماعت یا تنظیم کو احتجاج کے لیے درخواست کا حق حاصل نہیں تھا۔متنازع صدارتی آرڈیننس کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی نے 5 دسمبر کو پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دے رکھی ہے۔اس کے علاوہ آزاد کشمیر کی تمام بار ایسوسی ایشنز اور سیاسی جماعتوں نے بھی اس آرڈیننس کو مسترد کر دیا تھا