جون 3, 2026

الیکشن کمیشن کا چار برس کیلئے انتخابی نظام کی جینڈر شمولیت کیلئے فریم ورک کا اعلان

الیکشن کمیشن نے ملک میں انتخابی نظام کی جینڈر شمولیت کیلئے فریم ورک کا اعلان کیا ہے۔ جینڈر مین اسٹریمنگ اینڈ سوشل انکلوژن فریم ورک 2024 سے 2028 تک نافذ العمل ہوگا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق فریم ورک ایشیا پیسیفک خطے میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے۔ اعلامیہ کے مطابق منصوبے کامقصد خواتین، اقلیتوں، معذور افراد اور خواجہ سراؤں کی انتخابی عمل میں بھرپور شمولیت ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق فریم ورک میں انتخابی قوانین، پالیسیوں اور طرز عمل کے جائزے اور ترمیم کے اقدامات شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں کل ووٹروں میں خواتین کی تعداد 46 فیصد ہے۔