ستمبر 16, 2026

ویرات کوہلی نے اہم سنگ میل عبور کر لیا

بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے اہم سنگ میل عبور کر لیا۔ویرات کوہلی نے پروفیشنل کرکٹ میں سنچریوں کی سنچری مکمل کر لی۔ویرات کوہلی نے یہ سنگ میل اتوار کو پرتھ ٹیسٹ کی تیسری اننگز میں عبور کیا، وہ سو سنچریاں بنانے والے دنیا کے 37 ویں پلیئر ہیں۔بھارت کے بیٹرز میں سو سنچریاں بنانے والے اس وقت ویرات کوہلی واحد متحرک کرکٹر ہیں۔آخری مرتبہ سو سنچریوں کا سنگ میل سری لنکا کے کمار سنگاکارا نے 2020ء میں عبور کیا تھا۔انگلینڈ کے جیک ہوبز 199 سنچریوں کے ساتھ اس فہرست میں ٹاپ پر ہیں۔