ٹانڈہ‘گجرات (نمائندہ خصوصی) امریکہ نیویارک سے ڈاکٹر راجوندر کور اپنے دادا کے دوست نمبردار چوہدری عبدل سے ملنے پاکستان ضلع گجرات کے گاؤں بڈھن پہنچی۔ بڈھن پہنچنے پر ورلڈ پنجابی فورم کی طرف سے مرزا آصف ٹانڈہ۔ ڈاکٹر اظہر لودھی ٹانڈہ ودیگر ساتھیوں نے ویلکم کیا۔ڈیرہ باپو فضل حق بڈھن یوسی موٹا پہنچنے پر چیئرمین چوہدری شیراز اور انکی فیملی نے پرتپاک استقبال کیا۔ڈاکٹر راجوندر کور کے بزرگ تقسیم ہند سے پہلے بڈھن کے رہائشی تھے اور باپو فضل الحق مرحوم کی فیملی سے ان کے بڑے اچھے تعلقات تھے اس موقع پر ڈاکٹر صاحبہ نے اپنے دادا کے دوست بابا عبدل سے کافی دیر بات چیت کی اپنے داداجان کی ڈھیروں باتیں نوٹ کرتی رہی۔بڈھن گاؤں کا مکمل وزٹ کیا جب وہ اپنے دادا کے گھر پہنچی تو آبدیدہ ہو گئیں۔بڈھن سے ڈاکٹر صاحبہ خصوصی طور پر ٹانڈہ بھی آئیں جہاں انہوں نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول سابقہ گرو گوبند سنگھ خالصہ لبانہ ہائی سکول کا بھی خصوصی دورہ کیا۔جہاان کے دادا نے میٹرک تک تعلیم حاصل کی۔ اسی حالت میں سکول کمرے دیواریں دیکھ کر بہت حد خوشی محسوس کی۔













