اکتوبر 29, 2026

دینہ: تیز رفتار کار کی ٹکر سے نواحی علاقہ موہال کا 40 سالہ شخص جاں بحق

دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے نواحی علاقہ موہال کا 40 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا، لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں غلہ منڈی جی ٹی روڈ کے مقام پر تیز رفتار کار نے 40 سالہ راہگیر عرفان الحق ولد ریاض الحق کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں راہگیر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا،جاں بحق ہونے والے 40 سالہ عرفان الحق کا تعلق دینہ کے علاقہ موہال سے ہے، ریسکیو 1122 نے ڈیڈ باڈی کو آر ایچ سی دینہ منتقل کر دیا۔جبکہ دوسرے حادثہ دینہ میں جی ٹی روڈ پر ایمبولینس کو حادثہ، میت لے کر جانے والی ایمبولینس کا ٹائر پھٹنے کے باعث الٹ گئی، 3 افراد زخمی جبکہ باقی افراد محفوظ رہے۔ تفصیلات کے مطابق دینہ میں جی ٹی روڈ پر پرائیویٹ ایمبولینس ٹائر پھٹنے سے حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجہ میں تین افراد زخمی ہو گئے،ریسکیو 1122 نے تینوں زخمیوں کو رورل ہیلتھ سنٹر دینہ منتقل کر دیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق ایمبولینس میت کو لاہور سے مظفرآباد لے کر جا رہی تھی، پرائیویٹ ایمبولینس میں کل دس افراد سوار تھے۔