اکتوبر 29, 2026

پنڈدادنخان:پنجاب بھر کی طرح ضلع جہلم میں بھی کسان لائیو سٹاک کارڈ اسکیم کا باقاعدہ آغاز

پنڈدادنخان(گوہر وقاص پراچہ سے) وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن اور سیکرٹری لائیوسٹاک، گورنمنٹ أف پنجاب کی رہنمائی میں، پنجاب بھر کی طرح ضلع جہلم میں بھی کسان لائیو سٹاک کارڈ سکیم کا باقاعدہ أغاز کر دیا گیا ہے۔اس منصوبے کے تحت جانوروں کو فربہ کرنے اور گوشت کی پیداوار بڑھانے کے لیے حکومت پنجاب کی طرف سے مویشی پال بھائیوں کو أسان قرضہ جات فراہم کئیے جائیں گے۔ ایسے تمام مویشی پال حضرات جن کے پاس پانچ یا اس سے زیادہ کٹرے یا بچھڑے موجود ہیں وہ حکومت پنجاب کی طرف سے بینک أف پنجاب کے ذریعے پانچ ماہ کی مدت کے لیے ایک لاکھ 35 ہزار سے دو لاکھ ستر ہزار روپے تک کے أسان قرضہ جات حاصل کر سکتے ہیں اس قرضہ کی سب سے خوبصورت بات یہ ہے کہ اس پر کوئی شرح سود لاگو نہیں ہے۔ ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک پنجاب ڈاکٹر محمد اشرف اور ڈائریکٹر لائیو سٹاک راولپنڈی ڈویژن ڈاکٹر نوید سحر زیدی اور ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک جہلم ڈاکٹر غلام مرتضی ارشد کی مسلسل کوششوں سے اس پروگرام کی باقاعدہ رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ڈائیریکٹر لائیو سٹاک راولپنڈی ڈویژن کی ہدایات کے مطابق ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں میں، اس منصوبہ کے حوالے سے بھر پور أگاہی مہم جاری ہے۔ تحصیل پنڈدادن خان میں بھی ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر ظفر شاہ نے بھی اگاہی مہم کے ساتھ ساتھ رجسٹریشن کا عمل بھی شروع کر دیا۔ مواضعات کی سطح پر کسان لائیو سٹاک بیٹھک، موبائل ویٹرنری ڈسپنسریز اور سکول فوکس پروگرام جیسی أگاہی سرگرمیوں کے ذریعے ہر خاص و عام تک اس منصوبے کے متعلق معلومات بہم پہنچائی جا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ منصوبہ کے حوالے سے تمام ہسپتالوں میں معلوماتی بینرز بھی أویزاں ہیں اور سہولت ڈیسک بھی مصروفِ عمل ہیں۔ ایسے تمام مویشی پال حضرات جن کے پاس پانچ یا اس سے زیادہ کٹرے یا بچھڑے یا دونوں ملا کر موجود ہیں وہ اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر، PLC لکھ کر محکمہ کی طرف سے دی گئی ہیلپ لائن پر اپنے رجسٹرڈ موبائل نمبر سے 8070 پر میسج کریں گے۔