گجرات(پریس ریلیز ) گجرات پولیس کا منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف آپریشن جاری 6ملزمان گرفتار،3کلو چرس،1کلو ہیر وئن آئس اور پسٹل 30بور برآمد تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ڈرگ فری پنجاب کے تحت ڈی پی او گجرات ڈاکٹر مستنصر عطاء باجوہ کی زیر قیادت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ڈی ایس پی سٹی سرکل سید عامر عباس شیرازی کے زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن SIعظمت سعید سے اپنی پولیس ٹیم انچارج چوکی کابلی گیٹ ASIعمران شہزاد کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم صدام ولد اقبال سکنہ پرنس چوک گجرات سے 1055گرام چرس، ملزم عرفان نذیرو لد نذیر احمد سکنہ محلہ فیض آباد سے 580گرام چرس برآمد کرلی۔

ایس ایچ او تھانہ شاہین SIاحمد حسن نے اپنی پولیس ٹیم SIعنصر اقبال کے ہمراہ ملزم عمران ولد رمضان سکنہ ریلو ے روڈگجرات سے 1055گرام ہیروئن برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ایس ایچ او تھا نہ بی ڈویژن SIنعمان حسن نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ملزم طلحہ رزاق ولد عبدالرزاق سکنہ لالہ زار کالونی گجرات سے 1300گرام چرس جبکہ ملزم ارماز شاہد ولد شاہد سکنہ نو رپور شرقی گجرات سے 100گرام آئس برآمد کرلی۔ایس ایچ او تھانہ صدرسرائے عالمگیرSIادریس افضل نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد نوید ولد محمد صدیق سکنہ جگوکوگرفتارکرکے ملزم کے قبضہ سے پسٹل30بور برآمدکرلیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔






