ستمبر 13, 2026

چوہدری شجاعت کا ق لیگ کو ملک بھر میں متحرک کرنے کا فیصلہ ، ڈاکٹر محمد امجد چیف آرگنائزر مقرر

سابق وزیراعظم اور حکمران اتحاد میں شامل ق لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے پارٹی کو ملک بھر میں متحرک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔چوہدری شجاعت حسین نے ڈاکٹر محمد امجد کو ق لیگ کا چیف آرگنائزر مقرر کردیا ہے اور اُن کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔صدر ق لیگ نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں کے بھی آپس میں قریبی روابط ہونے چاہئیں، اس عمل سے سیاسی استحکام میں مدد ملے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیاسی ڈائیلاگ ہی ملکی مسائل کا حل ہے، سیاسی جماعتیں استحکام کےلیے اپنا کردار ادا کریں۔ترجمان ق لیگ کے مطابق ڈاکٹر محمد امجد وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔