پنڈی ٹیسٹ میں پاکستانی اسپنرز کی شاندار بولنگ کی بدولت انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 112 رنز پر آؤٹ ہو گئی اور پاکستان کو جیت کے لیے 36 رنز کا ہدف ملا جو اس نے باآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا ۔ آؤٹ ہونے والے بیٹسمین صائم ایوب تھے ۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کی جانب سے دیے گئے 36 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اننگز پاکستان صائم ایوب اور عبد اللہ شفیق نے کیا لیکن 14 کے مجموعی اسکور پر صائم ایوب جیک لیچ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے، انہوں نے 8 رنز اسکور کیے تھے۔صائم کے آؤٹ ہونے کے بعد شان مسعود وکٹ پر آئے اور آتے ساتھ ہی 3 گیندوں پر 3 چوکے لگا دیے اور پھر قومی ٹیم کے کپتان نے چھکا لگا کر ووننگ شارٹ کھیلا، انہوں نے 6 گیندوں پر 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 23 رنز بنائے۔





