ستمبر 14, 2026

منڈی بہاؤالدین؛ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی برائے پاپولیشن کے ماہانہ اجلاس کا انعقاد

منڈی بہاوالدین( ڈاکٹر شاہد راٹھور)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی برائے پاپولیشن کا ماہانہ اجلاس ڈی سی کمپلیکس کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر عتیق الرحمٰن اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈی او پاپولیشن عتیق الرحمٰن نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رواں ماہ کے دوران محکمہ بہبود آبادی نے ہفتہ صحت آگاہی منانے کے ساتھ ضلع کی تینوں تحصیلوں میں دور دراز مقامات پرکیمپس لگائے، جہاں مانع حمل ادویات اور دیگر سہولیات فراہم کی گئیں۔اس کے علاوہ سکولز اور کالجز میں آگاہی سیمینارز کا انعقاد کیا گیا۔انہوں نے میڈیکل کیمپس ، سٹاف کی ٹریننگ سمیت دیگر سروسز بارے بھی آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب آبادی میں بے ہنگم اضافہ کی روک تھام کیلئے اصلاحی و انتظامی اقدامات کر رہی ہے کیونکہ وسائل اور آبادی کے توازن کو برقرار رکھ کر ہی ملکی ترقی ممکن ہو سکتی ہے