پھالیہ( مجزین حسین بلال) بلڈنگ گیپکو سب ڈویژن آفس مانو چک کی افتتاحی تقریب کا شاندار انعقاد،ایس ای سرکل منڈی بہاؤالدین ملک محمد امین اعوان اور ریجنل چیئرمین گیپکو خان ولی الرحمن خان نے دیگر عہدیداران اور افسران کے ہمراہ افتتاحی فیتہ کاٹا۔اس سے قبل گیپکو سب ڈویژن مانو چک کے عہدیداران ایس ڈی او سیدزبیر اکبر شاہ ،چیئرمین شعیب بیگ، وائس چیئرمین اَقْصد جاوید گوندل،جنرل سیکرٹری محمد آصف گوندل،

جوائنٹ سیکرٹری حق نواز چٹھہ نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ معزز مہمانوں کا پھولوں کی مالائیں اور گلاب کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے فقید المثال استقبال کیا۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور ہدیہ نعت سے کیا گیا۔ سرکل جنرل سیکرٹری قاری نوید احمد تقریب کے سٹیج سیکرٹری تھے۔افتتاحی تقریب سے تقریب کے مہمان خصوصی ایس ای سرکل منڈی بہاؤالدین ملک محمد امین ،

ریجنل چیئرمین گیپکو خان ولی الرحمن خان،سرکل چیئرمین سرفراز احمد نے خطاب کیا۔ معزز مہمانوں نے چوہدری شہباز احمد کو گیپکو ڈویژن آفس کےلیے 42مرلے زمین عطیہ کرنے پر اور گیپکو سب ڈویژن مانو چک کے چیئرمین شعیب بیگ، وائس چیئرمین اقصد جاوید گوندل،جنرل سیکرٹری محمد آصف گوندل، جوائنٹ سیکرٹری حق نواز چٹھہ، کو بہترین پروگرام آرگنائز کرنے پر

خراج تحسین پیش کیا۔تقریب کے اختتام پر ریٹائرہونے والے ملازمین کو گفٹ دیے گئے۔ جبکہ محکمے کےلیے بہترین خدمات دینے والے افسران میں شیلڈ تقسیم کی گئیں۔جس کے بعد ایس ڈی او پھالیہ حاجی محمد زمان نے دعائے خیر کروائی۔تقریب کے اختتام پر معزز مہمانوں کےلیے پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا






