لاہور (آصف علی بھٹی سے) شہید جمہوریت، فخر گجرات چوہدری ظہور الٰہی شہید کی 43ویں برسی تقریب لاہور چوہدری ظہور الٰہی ہاؤس میں انعقاد پذیر ہوئی جس میں پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعظم پاکستان چوہدری شجاعت حسین، سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین، ایم پی اے چوہدری موسیٰ الٰہی شریک تھے،قائد جمہوریت چوہدری ظہور الٰہی شہید کی برسی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعظم پاکستان چوہدری شجاعت حسین نے حاصل کی، نعت رسول مقبول ؐ کے بعد ختم پاک کا آغاز کیا گیا اور اجتماعی دعا کرائی گئی اور چوہدری ظہور الٰہی شہید کی پاکستان کیلئے گرانقدر خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا گیا،

تقریب میں علماء اکرام سمیت سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد شریک تھی، دیگر نمایاں شرکاء میں سابق وزیر سردار آصف نکئی، سردار اشتیاق نکئی، سابق تحصیل ناظم چوہدری سعادت نو ازاجنالہ، وزیر آزاد کشمیر چوہدری اکبر ابراہیم، ایم پی ایز چوہدری خالد اصغر گھرال، چوہدری عبداللہ یوسف، راجہ اسلم خان، سید مدد علی شاہ،حاجی مرزا عزیز بیگ،عاطف عظمت حسین سید بیووالی، چوہدری طاہر حسین ترکھا، ملک محمد نعیم شامپور، چوہدری گل شہزاد وڑائچ بھاگووال، سید عدیل عباس شاہ، ملک بابر رزاق ملہو کھوکھر، مرزا وحید بیگ گوشی، محمد حنیف حیدری، چوہدری محمد ارشد نت، مہر محمد یونس ممبر، چوہدری مقصود گجر، چوہدری محمود احمد شاہین، مرزا عمران بیگ، چوہدری اکرم طاہر عالمگڑھ، چوہدری ظفر بہوچھ،چوہدری قمر زمان گھریرہ، چوہدری ککو بھٹی، امان اللہ بٹ، انسپکٹر الطاف گوہر، چوہدری شاہ رخ وڑائچ، ملک طارق عزیز،چوہدری ارسلان زاہد ترکھا، حمید اللہ بھٹی، عمران ارشاد مرہانہ، چوہدری شاہد وڑائچ کلاچور، صاحبزادہ طارق شاہ، مرزا آصف بیگ، چوہدری الیاس بھاگووال، مرزا عمیر بیگ، چوہدری احسان صادق چیچی، انجینئر حاجی عامر شہزاد، چوہدری نواز ماچھیوال، چوہدری عرفان جاجووال، ملک غلام عباس، ملک طارق کھوکھر، چوہدری شہباز جٹ ٹانڈہ، چوہدری رضوان اعظم شادیوال، چوہدری فیضان وڑائچ شادیوال، عثمان دیوانہ، چوہدری سنی پسوال سمیت دیگر شامل تھے۔

برسی تقریب میں ضلع گجرات سمیت لاہور، منڈی بہاو الدین، سیالکوٹ، سرگودھا، گوجرانوالہ، چکوال، راولپنڈی اور دیگر اضلاع سے سینئر مسلم لیگی راہنما ؤں و معززین نے شرکت کی۔چوہدری ظہور الٰہی شہید کی 43ویں برسی تقریب لاہور چوہدری ظہور الٰہی ہاؤس میں آمد پر معززین کو سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین، ایم پی اے چوہدری موسیٰ الٰہی اور چوہدری سعادت نو ازاجنالہ ویلکم کرتے رہے برسی میں شرکاء کے اعزاز میں پر تکلف کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں میزبانی چوہدری موسیٰ الٰہی نے کی۔ تقریب میں پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعظم پاکستان چوہدری شجاعت حسین سے شرکاء فرداً فرداً ملاقاتیں کرتے رہے۔ چوہدری شجاعت حسین دیرینہ ساتھیوں سے ملاقاتوں کے دوران انکے بزرگوں اور علاقہ کی صورتحال دریافت کرتے رہے۔ چوہدری شجاعت حسین برسی تقریب کے شروع سے آخر تک موجود رہے اور عمائدین شرکاء کے ساتھ گپ شپ کرتے رہے، چوہدری شجاعت حسین کیساتھ چوہدری وجاہت حسین گجرات کے ایم پی ایز اورنمائندہ قیادت سمیت معززین مسلم لیگیوں کا تعارف کرواتے رہے۔برسی میں شرکت کرنیوالوں کا سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین نے تقریب کے اختتام پر شکریہ ادا کیا جبکہ عمائدین انکی صحت یابی اور لمبی زندگی کی دعا کرتے رہے۔






