سرائے عالمگیر(ڈاکٹر تصور حسین مرزا )سرائے عالمگیر پولیس کاموٹر سائیکل چوروں کے خلاف ایکشن جاری۔4 ملزمان گرفتار،2عددمسروقہ موٹر سائیکل اور وقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل30 بور برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کی زیر قیادت اور ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل رائے منیر احمد کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیر شیراز حیدراور زاہدحسینASI نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث چارملزمان 1-سہیل امتیازسکنہ ڈھوک ملکاں سرائے عالمگیر 2-جبران شوکت سکنہ سرائےعالمگیر3-علی حسن سکنہ کھنڈا چوک سرائے عالمگیر 4-عدنان شوکت سکنہ سمبلی کونہایت جانفشانی اورجدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے واردات کے دوران چھینی گئی دو عدد موٹر سائیکل مالیتی170000روپے اور وقوعہ میں استعمال ہونے والے اسلحہ پسٹل 30بور برآمد کرلیا۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔





