سعودی عرب (ادریس احمد گنجہ )سعودی عرب میں ار سی اے سپورٹس کمپلیکس میں نئے سیزن 2024 2025 کے آغاز کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں 70 ٹیمیں ٹورنامنٹ میں شرکت کر رہی ہیں تقریب میں ٹیموں کے کیپٹن مینجرز اور کھلاڑیوں نے شرکت کی اس رنگا رنگ تقریب کے مہمان خصوصی مینجر عبدالحکیم تھے پروگرام کا باقاعدہ اغاز عدیل چیمہ نے تلاوت قران پاک سے کیا نظامت کے فرائض ار سی اے کے سینیئر نائب صدر ناصر عباسی اور جنرل سیکرٹری اشفاق بھٹ نے بڑے خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دیے تقریب کے مہمان خصوصی عبدالحکیم نے اپنے خطاب میں ار سی اے مینجمنٹ سی ای او محمد ندیم بابر سینیئر نائب صدر ناصر عباسی نائب صدر عاشق مغل جنرل سیکرٹری اشفاق بھٹ میڈیا کوارڈینیٹر عاطف امین اور ار سی کے دیگر ایگزیکٹو کمیٹی ممبران کو صحرا میں اس شاندار انداز سے کرکٹ ارگنائز کرنے پر انہیں مبارکباد پیش کی اور ائندہ بھی اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا- انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ڈینیوب ھوسپٹیلیٹی کے مالک عادل ساجن اور مارکیٹنگ ہیڈ جو تھامس جلد ہی سعودی عرب کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اپنے دورے کے دوران وہ آر سی اے منیجمنٹ سے ملاقات کریں گے اورمستقبل میں تعاون پر بات چیت کریں گے سینئر نائب صدرناصر عباسی نے اپنے خطاب میں کہا کے ار سی اے مینجمنٹ اپنی مدد آپ کے تحت سمندر پار اوورسیز کھلاڑیوں کو کرکٹ کھلانے کے بھرپور مواقع فراہم کر رہی ہے نائب صدر عاشق مغل نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ ائندہ بھی ہم سب مل کر ار سی اے کو سعودی عرب کی سب سے بڑی ارگنائز کرکٹ ایسوسییشن بنانے میں بھرپور مدد کریں گے ۔ ار سی کے جنرل سیکرٹری اشفاق بٹ نے ٹورنامنٹ پر تفصیلی روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن سعودی عرب کی سب سے بڑی کرکٹ ایسوسی ایشن ہونے کا اعزاز رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ ار سی مینجمنٹ ہمیشہ اچھی کرکٹ کھلانے پر انحصار کرتی ہےمعروف ال راؤنڈر فرسٹ کلاس کرکٹر چیف ایگزیکٹو افیسر ریاض کرکٹ ایسوسییشن محمد ندیم بابر نے اپنے خطاب میں ار سی اے کے پیٹرن چیف اور سعودی عرب کرکٹ کے بانی پرنس ڈاکٹر جنرل عبدالعزیز بن ناصر بن عبدالعزیز السعود کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ریاض میں کرکٹ ارگنائز کرنے کے لیے انھیں منتخب کیا انہوں نے کہا ار سی اے مینجمنٹ شاندار کرکٹ ارگنائز کرنے میں انتھک محنت کر رہی ہے انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب سعودی عرب بھی ورلڈ کپ میں شامل ہوگا ندیم بابر نے نائب صدر عاشق مغل کا اسپانسر شپ لانے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا محمد ندیم بابر نے صدر ار سی اے طارق جاوید سینئر نائب صدر آر سی اے ناصر عباسی ، نائب صدرآر سی اے عاشق مغل، ار سی اے کے جنرل سیکرٹری اشفاق بٹ ار سی اے کے میڈیا کوارڈینیٹر عاطف امین ار سی اے کے سینیئر ایڈوائزر اپل ظریف سینیئر امپائر محمد اکرم اور مقبول احمد چیف سلیکٹر شیر افگن جدون کوچ عظیم الدین سینیئر ممبر خاور عباس اور دیگر ممبران کا بھی شکریہ ادا کیا۔





