چیمپئنز ون ڈےکپ میں پینتھرز نے ڈولفنز کو 50 رنز سے شکست دے دی۔فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں پینتھرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنےکا فیصلہ کیا۔پینتھرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 328 رنز بنائے اور ڈولفنز کو جیت کے لیے 329 رنز کا ہدف دیا۔ پینتھرز کی ٹیم آخری اوور میں 328 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔پینتھرز کے عثمان خان نے 111 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے۔ شاداب خان نے 65 اور حیدر علی نے 63 رنز بنائے، اسامہ میر 22 اور عماد بٹ 11 اور صائم ایوب 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ڈولفنز کی جانب سے عثمان قادر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ میر حمزہ اور عباس آفریدی نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں، فہیم اشرف نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔




