سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا )تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول دینہ میں دینہ کے سفید پوش خاندانوں میں مفت راشن تقسیم کیا گیا۔اس سلسلہ میں سکول ہذا میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر نے خصوصی شرکت کی۔پرنسپل ادارہ احمد بخش چوہدری نے اپنی نگرانی میں تمام انتظامات مکمل کئے۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ کی آمد پر معروف سماجی شخصیت سید ذوالفقار حسین شاہ اور خاتون سید نے ان کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر ریٹائرڈ ایڈوکیٹ عبدالحفیظ نے تلاوت قران پاک سے پروگرام کا اغاز کیا۔اس کے بعد سینیئر ٹیچر سید شاہد اکرام نے حضور ﷺ کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کیا۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر نے اپنے خطاب میں نوجوان صحافی ظہیر عبّاس اور تمام ٹیم کی کاوشوں کی بھرپور تعریف کی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے کسی قسم کا فوٹو سیشن نہیں کیا گیا۔یاد رہے اس تقریب کے انعقاد میں مالی طور پر سید ذوالفقار حسین شاہ ،خاتون سید ، ایڈوکیٹ عبدالحفیظ ، ٹیچر ملک نعمان امتیاز اعوان ، ٹیچر ذیشان نثار ، ڈاکٹر سرجن شبیر اختر شاہ ،ڈاکٹر سید عاصم رضوی ،ارتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر توقیر ،ڈاکٹر ظفر مغل ،نعمان افضل (اٹلی) اور مسٹر شیراز آف مدو کالس نے خصوصی تعاون کیا۔ٹیچر سید توقیر النبی نے بھی انتظامی امور میں بھرپور تعاون کیا۔



