اکتوبر 29, 2026

دینہ پولیس کی کاروائی، قماربازی کے اڈہ پر چھاپہ، 5 قمار باز گرفتار،جوئے پر لگی رقم 90ہزار نقدی، 5 عدد موبائل ، 2 عدد موٹرسائیکل برآمد

دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ پولیس کی کاروائی، قماربازی کے اڈہ پر چھاپہ، 5قمار باز گرفتار،جوئے پر لگی رقم 90ہزار نقدی 5،عدد موبائل فون، 2عدد موٹرسائیکل اور آلات قماربازی برآمد، پولیس تھانہ دینہ نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ دینہ احسان شاہ کی زیر نگرانی انچارج پولیس سٹی چوکی دینہ ساجد بٹ اور ٹیم نے اہم کاروائی کرتے ہوئے 5قمار باز خلیل، عمران، ظہور، اسد اور رمیز کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جن کے قبضہ سے جوئے پر لگی رقم 90ہزار نقدی، 5عدد موبائل فون، 2عدد موٹرسائیکل اور آلات قمار بازی برآمد کر لیے، ملزمان تاش پر جوا کھیل کر اتکاب جرم کیا جن کے خلاف انسداد قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا، اس موقع پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ قمار بازی معاشرتی برائیوں اور جرائم کی جڑ ہے۔