سرائے عالمگیر+ جہلم۔(ڈاکٹر تصور حسین مرزا+چوہدری سالک پسوال)ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے تحصیل پنڈدادنخان میں چہلم کے جلوس کے راستوں کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادنخان بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ ڈپٹی کمشنر نے شالیمار چوک پر صفائی کی صورتحال کا بغور جائزہ لیا اور عملے کو ہدایات جاری کیں کہ جلوس کے دوران صفائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جلوس کے راستوں پر صفائی اور سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں تاکہ عزاداران کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔





