جون 1, 2026

’سر آپ کا وژن ہے‘، فواد کا پنڈی ٹیسٹ میں شکست کے بعد چیئرمین پی سی بی کے بیان پر تبصرہ

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پنڈی ٹیسٹ میں بنگلا دیش کے ہاتھوں پاکستانی ٹیم کی شکست ردعمل کا اظہار کیا ہے۔بنگلا دیش نے راولپنڈی میں تاریخ رقم کردی، پنڈی ٹیسٹ میں مہمان ٹیم نے 10 وکٹ کی کامیابی کے ساتھ پاکستان کے خلاف پہلی مرتبہ ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرلی۔ فواد چوہدری نے بنگلا دیش کے ہاتھوں پاکستانی ٹیم کی شکست اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے بیان پر انتہائی مختصر تبصرہ کیا۔ انہوں نے صرف یہ لکھا کہ ’سر آپ کا وژن ہے‘۔سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے پاکستانی ٹیم کی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے خیال میں اس کارکردگی پر وزیراعظم کو مسحن نقوی کو مزید ذمہ داریوں دینے پر غور کرنا چاہیے۔