وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر کے پوزیشن ہولڈر طلبہ کو مدعو کر لیا۔پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی جانب سے پوزیشن ہولڈرز کے والدین اور ٹیچرز کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔آج ایوانِ وزیرِ اعلیٰ میں پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب منعقد ہو گی۔پوزیشن ہولڈرز کو کیش پرائز، میڈل اور سرٹیفکیٹ بھی دیے جائیں گے۔





