جہلم(عمیراحمدراجہ)سیاستدانوں نے صحافیوں کے خلاف بے بنیاد، من گھڑت جھوٹے مقدمات درج کروانے شروع کردیئے، سیاستدانوں کو ستر کی دہائی سے باہر نکلنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار صدر جہلم پریس کلب مہر محمد الیاس، جنرل سیکرٹری الیاس صادق وٹو نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ کئی دہائیوں بعد ایک مرتبہ پھر مقامی سیاست دانوں نے صحافیوں کے خلاف بے بنیاد، من گھڑت جھوٹے مقدمات درج کروانے شروع کر دیئے ہیں جو کہ سیاست دانوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، صدر جہلم پریس کلب مہر محمد الیاس، جنرل سیکرٹری الیاس صادق وٹو نے کہا کہ سیاست دانوں کو اب جدید دور میں داخل ہونا چاہئیے 70 کی دہائی سے باہر نکلنا ہوگا، من گھڑت، جھوٹے مقدمات درج کروانے سے صحافیوں کو کسی صورت کمزور نہیں کیا جاسکتا۔ جہلم کی صحافی برادری متحد ہے۔ صحافیوں نے ہمیشہ حق سچ کا ساتھ دیااور سچائی کادامن کسی صورت نہیں چھوڑ سکتے۔ صحافی برادری کسی ناجائز دباؤ میں آنے والی نہیں اور نہ ہی مقدمات سے صحافیوں کو دبایا جا سکتا ہے اس موقع پر صحافیوں کی کثیر تعدادموجود تھی، صدر جہلم پریس کلب مہر محمد الیاس، جنرل سیکرٹری الیاس صادق وٹو نے کہا کہ بہت جلد فل ہاؤس اجلاس طلب کیا جائیگاجس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔





