جون 14, 2026

پیرس اولمپکس سے ڈس کوالیفائی ہونیوالی بھارتی ریسلر کو گولڈ میڈل دیدیا گیا

پیرس اولمپکس سے ڈس کوالیفائی ہونے والی بھارتی ریسلر وینیش پھوگٹ کو گاؤں والوں نے گولڈ میڈل دے دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پیرس سے واپسی پر وینیش پھوگٹ کا شاندار استقبال کیا گیا، لوگوں نے ایئر پورٹ پر جمع ہو کر ان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔آبائی گاؤں بلالی میں وینیش پھوگٹ کو کمیونٹی کے بزرگوں نے گولڈ میڈل سے نوازا۔وینیش پھوگٹ نے شاندار استقبال پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اولمپکس میں گولڈ میڈل نہیں جیت سکی لیکن یہاں کے لوگوں نے مجھے گولڈ میڈل دیا ہےانہوں نے کہا کہ میرے لیے فخر کی بات ہوگی کہ میں اپنے گاؤں سے خواتین ریسلرز کو تربیت دے سکوں۔واضح رہے کہ پیرس اولمپکس کے ریسلنگ مقابلے میں انڈین ریسلر ونیش پھوگٹ نے 50 کلوگرام کی کیٹیگری کے فائنل میں جگہ بنائی تھی، انہیں 100 گرام وزن زیادہ ہونے پر نااہل قرار دیا گیا تھا۔