جون 3, 2026

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرجہلم سعید احمدکا ریسکیو 1122 پنڈدادنخان کا دورہ،ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسرشہزادہ محمد اقبال نے استقبال کیا

پنڈ دادن خان (گوہر وقاص پراچہ)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر(جہلم) کا ریسکیو 1122 پنڈدادنخان کا دورہ۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرجہلم انجینئر سعید احمد نے ریسکیو اسٹیشن پنڈدادنخان کا دورہ کیا۔ ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر پنڈدادنخان شہزادہ محمد اقبال نیان کا استقبال کیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم کا کہنا تھا کہ دورے کا بنیادی مقصد ریسکیو 1122 پنڈدادنخان کی استعداد کار کو جانچنا اور دستیاب وسائلِ کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔دورے کے دوران انھوں نے ریسکیو 1122 پنڈدادنخان کی گاڑیوں، مینٹیننس سیکشن، سٹور روم کا تفصیلی جائزہ لیا۔مزید انھوں نے ریسکیو سٹاف سے ملاقات کی اور ایمرجنسی آلات اور گاڑیوں کی کارکردگی کا معائنہ کیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے موجودہ موسمی صورتحال میں اربن فلڈنگ کی صورتحال میں بھر پور طریقے سے عوام الناس کی خدمت کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر رانا سعید احمد نے کہا کہ ریسکیو 1122 پنڈدادنخان کی ٹیم پورے جوش و جذبہ کے ساتھ ہر وقت آفات سے نبرد آزما ہونے کے لیئے تیار رہے اور کسی بھی ناگہانی صورتحال میں بہترین طریقے سے لوگوں کو ریسکیو سروسز فراہم کریں۔